بسم اللہ الرحمن الرحیم
سوال : علامہ محمدبن صالح العثیمین رحمہ اللہ سے سوال کیاگیاکہ
: جشن میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا کیاحکم ہے ؟
جواب : اولا : اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی
رات کا قطعی علم مفقودہے ،بلکہ بعض اہل عصر کی تحقیق کے مطابق آپ کی تاریخ ولادت نو ربیع الاول ہے نہ کہ بارہ ربیع الاول ، لہذا تاریخی ناحیے
سے بارہ ربیع الاول کو مجلسیں لگانے کی
کوئی اصل وحقیقت نہیں بنتی ۔
ثانیا : شرعی اعتبار سےجشن میلاد النبی منانے کی کوئی اصل نہیں ہے ،
کیونکہ اگر یہ اللہ کی جانب سے مشروع
ہوتاتو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اسےضرورکیا ہوتا یا اپنی امت کو اس کےبارے
میں بتایاہوتا ، اور اگر آپ نے کیا ہوتایابتایا ہوتا تو ضرور محفوظ ہوتا ،کیونکہ
اللہ تعالی کا فرمان ہے: (إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ) (الحجر/9) (ہم نے ہی اس قرآن کو نازل کیاہے اور ہم ہی اس کے محافظ
ہیں ) ۔
چنانچہ جب اس
بارے میں کوئی چیز ثابت ہی نہیں ہے تو اس سے بخوبی پتاچلاکہ یہ اللہ کے دین کا حصہ نہیں ہے ، اور جب یہ دین
نہیں ہے تو ہمارے لئے جائز نہیں کہ ہم اس طریقہ سے اللہ کی عبادت کریں او راس کے ذریعہ اس کا تقرب
حاصل کریں ، چنانچہ جب اللہ تعالی نے خود
تک پہنچنے کے لئے ایک متعین طریقہ بیان کردیاہے
- اور وہ یہ ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بیان کیاہو - تو ہمارے لئے –جب کہ ہم
عام بندے ہیں - کیسے جائز ہوسکتاہے کہ
خودسے کوئی طریقہ بنالیں جو ہمیں اللہ تک پہونچائے ؟ یہ تو اللہ رب العز ت کے حق میں جرم کا ارتکاب
ہوا کہ ہم اس کے دین وشریعت کے اندر ایسی چیز شریعت بناکرپیش کریں جو شریعت کا حصہ ہے ہی نہیں ۔
اسی طرح یہ
عمل اللہ رب العزت کے فرمان :(اليومَ أكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وأَتْمَمْتُ علَيْكُم نِعْمَتي) (المائدۃ/39 (آج ہم نے تمہارے لئے تمہارے دین کو مکمل
کردیاہے ، اور تم پر اپنی نعمت کاا تمام کردیاہے) کوجھٹلانا بھی ہوا۔ چنانچہ ہم
کہتے ہیں کہ اس طرح کی عیدمنانا اگردین کے
کمال کا حصہ ہوتاتواسے رسول صلی اللہ علیہ
وسلم کی وفات سے قبل موجود ہونا چاہئے تھا
، اوراگر کمال دین میں سے نہیں ہے تو اس کا دین ہونا ممکن نہیں ہے، کیونکہ اللہ
تعالی کا ارشادہے ، (اليوم أكملت لكم دينكم ) (کہ آج میں نے تمہارےلئےتمہارےدین کو مکمل کردیاہے) ۔ اور جو یہ سمجھتاہے کہ یہ کمال دین میں سے
ہےجبکہ یہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعدوجودمیں آیاہےتو اس کا کہنا اس
آیت کریمہ کو جھٹلاناہوا ۔
اور بلاشبہ جو
لوگ عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم
مناتے ہیں اس سے ان کا مقصد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم ، آپ سے محبت کا
اظہار اور اس محفل میلاد میں (اللہ کے
رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے تئیں پیداہونے والے)اپنے جذبات کودوبالاکرنا ہوتاہے، اور یہ سب چیزیں عبادت کی قبیل سےہیں ،
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت عبادت ہے، جس کے بغیرایمان پورانہیں ہوتا،یہاں
تک کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آدمی کے نزدیک خوداس سے، اس کی اولادسے، والد
سے اور تمام انسانوں سے زیادہ محبوب نہ ہوجائیں۔ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم بھی عبادتوں میں
سے ہے، اسی طرح اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے تئیں اپنے جذبات کوابھارنا اور
اس کا پرجوش اظہاربھی دین ہے کیونکہ اس کے اندر آپ کی لائی ہوئی شریعت کی طرف
رجحان اورجھکنا ہے ۔
چنانچہ اللہ کے تقرب اور اس کے رسول کی تعظیم کے لئے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی
ولادت کا جشن منانا عبادت ہے ، اوراگر یہ عبادت ہے تو کسی صورت جائز نہیں کہ اللہ
کے دین میں ایسی چیز ایجادکی جائے جو اس کا حصہ نہیں ہے ، لہذا جشن میلاد بدعت اور
حرام ہے ، پھر ہم نے یہ بھی سناہے کہ اس
جشن میں بڑے بڑے منکر اورغیرمناسب اعمال
انجام دئے جاتے ہیں جنہیں نہ تو شریعت ہی
قبول کرسکتی ہے اورنہ ہی عقل وخرد ، جشن منانے والے ایسے کلام اورقصیدے پڑھتے ہیں
جن کے اندر رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں غلو بھراہوتاہےیہاں تک کہ – اللہ
کی پناہ – آپ کو اللہ رب العزت سے بھی بڑابنادیاجاتاہے ، اسی طرح کچھ بے وقوفوں اور کم عقلوں کی حماقت کے بارے میں بھی میں نے سناہے کہ جب ولادت
کا واقعہ بیان کرتاہے اور "ولدالمصطفی" پرپہنچتاہے تو سارے لوگ ایک
ساتھ یہ کہتے ہوئے کھڑے ہوجاتے ہیں کہ : اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی روح
مبارک تشریف لائی ہے توہم ان کی تعظیم وتوقیرکے لئے کھڑے ہوتےہیں ۔ یہ
سفاہت وحقاقت ہے ، پھر یہ بھی واضح رہے کہ کھڑاہونا ادب نہیں ہے ،کیونکہ اللہ کے
رسول صلی اللہ علیہ وسلم اپنے لئے قیام کو ناپسند فرماتےتھے ، آپ کے اصحاب لوگوں
میں سب سے زیادہ آپ سے محبت کرنے والے تھے
اور ہم سےزیادہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم
کی تعظیم کرنے والے تھے، اوروہ لوگ
آپ کے لئے کھڑے نہیں ہوتے تھے کیونکہ جانتے تھے کہ آپ کو یہ پسندنہیں ، جب کہ آپ زندہ تھے ، توپھر اس قسم کے
خیالی (اور من گھڑت )عقیدہ کی بنیاد پر کیسے اس طرح کا عمل انجام
دیاجاسکتاہے ؟!
اور یہ بدعت(بدعت
جشن میلاد) تین بہترین صدیاں گزرنے کے بعد ایجاد کی گئی ، اور اس کے اندر اس طرح
کی منکراورناپسندیدہ اعمال ملائےگئےجواصل دین کے منافی ، اور شریعت کی خلاف ورزی
ہیں۔ اس پرمستزادیہ کہ ان محفلوں میں مردو وعورت کے درمیان اختلاط پایاجاتاہے
اوراس کے علاوہ بھی بہت سارے منکرات ہیں ۔
*******
سوال : علامہ ابن
العثیمین رحمہ اللہ سے ایک مجلس میں سوال
کیاگیا : فضیلۃ الشیخ ! آپ نے اللہ تعالی کے فرمان : ﴿لا يَشْهَدُونَ الزُّورَ﴾ (الفرقان:72) کی تفسیرمیں بہتان سے متعلق حدیث ذکرکی ہے ، تو
کیا جشن میلاد میں شامل ہونا بھی بہتان کے قبیل سے ہے؟
جواب : میلادنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے محفلیں سجانا
اور جشن مناناسلف صالحین سے معروف نہیں ہے ، نہ خلفاء راشدین نے اسےکیا ہے، نہ
صحابہ کرام نے ، نہ تابعین نے ، اور نہ ہی ان کے بعدائمۃ المسلمین نے۔
یہاں پرہمارا ایک سوال ہے : کیا ہم ان حضرات سے زیادہ
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم وتکریم کرنےوالے ہیں ؟ ہرگزنہیں ۔۔۔۔
کیاہم ان سے زیادہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے والے ہیں ؟ نہیں
ہرگزنہیں۔۔ اگر معاملہ ایساہی ہے توہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم ان کے مطابق چلیں اور
جشن میلادنبی منانے سے پرہیز کریں ، کیونکہ یہ بدعت ہے ۔
اللہ کےرسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کہاں منایا ہے؟
اپنی ولادت کا جشن آپ نے کیوں نہیں منائی ؟ خلفاء راشدین کہاں گئے؟ صحابہ کہاں گئے
؟(ان لوگوں نے کیوں نہیں منائی ؟) ،کیاوہ لوگ
اس سے بےخبرتھے یا اس سلسلے میں جو حق تھا اسے چھپاگئے ، یا اس سے بےاعتنائی برتتے ہوئے اسے چھوڑگئے؟
ان میں سے کچھ بھی نہیں تھا۔
اس میں کوئی شک
نہیں کہ بہت سارے لوگ جو اس طرح کی مجلس میلاد قائم کرتے ہیں ان کی نیت صحیح ہوتی ہے ، یا تو اللہ کے رسول
کی محبت میں یا پھر عیسایوں کے مقابلے میں جو عیسی علیہ السلام کی پیدائش کا جشن مناتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم
زیادہ حق پرہیں ۔ لیکن یہ خیال بالکل غلط ہے ، کیونکہ انسان جتنی زیادہ اللہ کے
رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرےگا اتنی ہی زیادہ بدعتوں سے دور رہےگا ،کیونکہ
جب وہ اس طرح کا عمل کرناشروع کرتاہے اور کہتاہے کہ : میں اس کے ذریعہ اللہ
تعالی کی قربت حاصل کرناچاہتاہوں تو ہم اس سے کہیں گےکہ : تم نے اللہ کے دین میں ایسی چیز داخل کردی ہے جواس میں پہلے نہیں تھی ، اور اللہ اور اس کے رسول سے
آگے بڑھنے کی کوشش کی ہے ۔اور اگر وہ کہتاہے : یہ ہمارے نزدیک ایک رسم ہے تو ہم کہیں گے : کہ عیدیں رسم وعادت کی بنیاد
پر قائم کی جاتی ہیں یا شریعت کی بنیاد پر؟
! بلاشبہ شریعت کی بنیادپر ؛ اللہ
کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ
تشریف لائے تو وہاں کے لوگوں کو اپنی نصرت وفتح کی یاد میں دوعیدیں (جشن ) مناتے ہوئے دیکھا تو آپ نے ان
کو اس سے منع فرمادیا اور فرمایا:" إن الله أبدلكم بخيرٍ منهما: عيد الأضحى وعيد الفطر" (أخرجه أبو داود (1134)، والنسائي (1556)،
وأحمد (12006) باختلاف يسير )"
اللہ تعالی نے تمہیں ان دونوں کےبدلے ان سے اچھی عیدیں
دیاہے اور وہ : عید الاضحی اور عیدالفطرہیں " ، تو پھر تم کوئی
عیدکیسے مناسکتےہو؟! ۔
اگر وہ کہتے ہیں کہ : ہم لوگ یہ عید اللہ کے رسول صلی
اللہ علیہ وسلم کے ذکرکے احیاء کے لئے مناتےہیں تو وہ جان لیں کہ:
اولا: یہ بات درست ہی نہیں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم
کی ولادت بارہ ربیع الاول کوہوئی ہے ۔
ثانیا : اگر یہ
ثابت بھی ہوجائے تو اللہ کےرسول صلی اللہ علیہ وسلم کاذکر ہردن باربار ہوتاہے ،
کیامسلمان ہر دن اذان میں یہ نہیں کہتےہیں :" أشهد أن محمداً رسول الله" ؟ ضرورکہتےہیں ،بلکہ
آدمی ہر نمازمیں تشہدپڑھتاہے، اورکہتاہے:" السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته، السلام علينا وعلى عباد
الله الصالحين، أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمداً عبده ورسوله"
۔
******* |
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں