بدھ، 9 مئی، 2018

متردّدکےبارےمیں ائمہ اربعہ کاموقف


        اگرکوئی شخص کہیں سفرکرکےجائےاورمترددہوکہ آج نکلےگایاکل نکلےگا تو امام شافعی کےعلاوہ تینوں  ائمہ کےیہاں  ہمیشہ قصرکرتارہےگا ، اورامام شافعی کےیہاں سترہ یااٹھارہ دنوں تک قصر کرتا رہےگا  اس کےبعدنہیں  [1]  ۔
ملاحظہ : اگرکوئی شخص کہیں سالوں سال کےلیے تعلیم حاصل کرنےجاتاہے یا مستقل  امیر یا والی  بناکربھیجاجاتا ہےیا مستقل نوکری کےغرض سےجاتاہے تو وہاں پر اتمام کرےگاکیونکہ وہ مقیم کے حکم میں ہوجاتاہے ، گرچہ بعض صحابہ کرام اورعصر حاضرکےکچھ علماء کاموقف اس کے خلاف  ہے لیکن چونکہ اس قسم کے لوگوں کامقیم ہونا بالبداہت ثابت ہے اس لیےان پراتمام ہی کرنا ہے ۔واللہ اعلم بالصواب  ۔



 [1]   زادالمعاد ( 3/565)

کوئی تبصرے نہیں: